نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس نے فوج اور سپاہیوں کے بارے میں مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے ۔ کانگریس نے آج سوشل نیٹ ورک ’ایکس ‘ پر اپنے آفیشل ہینڈل سے کہا کہ یہ ملک کی فوج اور سپاہیوں کی توہین ہے ۔ یہ فوج اور جوانوں کی بہادری کی توہین ہے اور ملک کی بہادر فوج کی توہین کرنے والے وزیر کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ۔ پارٹی نے لکھا کہ ملک کی فوج اور سپاہی وزیر اعظم مودی کے سامنے سرخم کرتے ہیں۔ یہ بات مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا نے کہی ہے ۔ جگدیش دیوڑا کا یہ بیان بہت سطحی اور شرمناک ہے ، یہ فوج کی بہادری اور جانبازی کی توہین ہے ، آج جب پورا ملک فوج کے سامنے جھک رہا ہے۔
اس وقت بی جے پی کے لیڈران اپنی سطحی سوچ کا اظہار کر رہے ہیں اور بی جے پی اور جگدیش دیوڑا معافی مانگنی چاہئے ، اسے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے ۔