فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

   

سری نگر ۔ جموں و کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے جنگل میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن شروع کردیا‘ اس دوران قابض فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا ، جبکہ فوج نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن میں حزب المجاہدین کے کمانڈر اشرف مولوی سمیت 3 مجاہدین کو ہلاک کیا گیا‘ علاقہ میں قابض فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ آخری اطلاع تک جاری تھا‘ سوپور سے 2 نعشیں برآمد کی گئی۔ دریں اثنا پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقہ ککر ناگ سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد اشفاق نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔