لکھنؤ: فورسز کے 3 اہلکاروں کے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران فوج کے 3اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کا پہلا واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اہلکار اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اس کے بعد انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے ایک اور اہلکار سجن سنگھ نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔ تیسرا واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 23 سالہ کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی مار لی۔ ابھینندن ریاست کیرالا کا رہائشی تھا۔ اب تک ان خودکشیوں کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے جس کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔