حیدرآباد۔ فورکس ٹریڈ میں سرمایہ کے نام پر شہر کے باشندوں کے لاکھوں روپئے لوٹنے والی ایک ٹولی کو سائبر کرائم پولیس سائبر آباد نے گرفتار کرلیا۔ کونڈا پور کے ساکن شہری نے چین اور ہانگ کانگ کے باشندوں کے ساتھ مل کر یہ دھوکہ دہی انجام دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رما کانت نامی حیدرآباد کے شہری کی ہانگ کانگ کے شہری مینا سے بذریعہ ٹنڈر ایلکس جان پہچان ہوئی اور یہ لوگ وی چاٹ پر بات چیت کرتے تھے۔ اس خاتون نے رما کانت کو فورکس ٹریڈ میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا اور اس کا اکاؤنٹ مینا ٹریڈرس میں اکاؤنٹ تیار کروایا۔ اس طرح جھانسہ دے کر اس شکایت گذار شہری سے تقریباً 17 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔
