تل ابیب ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) واٹس اپ نے اسرائیل کی جاسوسی فرم این ایس او گروپ پر ہرجانہ مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اس گروپ نے 1400 فون استعمال کرنے والوں کے ڈاٹا کو ہیک کرنے میں سرکاری جاسوسوں کی مدد کی تھی۔ فون استعمال کرنے والوں میں سفارتکار اور سرکاری عہدیدار بھی شامل ہیں۔ جاسوسی فرم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فونس کو ہیک کرلیا تھا۔ واٹس اپ نے فرم پر الزام عائد کیا کہ اس نے 20 ممالک میں فونس ہیک کئے ہیں تاکہ سفیروں اور سرکاری آفیسروں کے اہم معلومات کا سرقہ کرسکے۔ واٹس اپ نے کہا کہ این ایس او نے اس کے ویڈیو کالنگ سسٹم کا استحصال کرتے ہوئے ڈیوائسس کو وائرس روانہ کئے۔