ممبئی : ریاست مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع میں دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی کیونکہ اس کے والد نے اسے اسمارٹ فون نہیں خرید کر دیا تھا ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بیٹے کی خودکشی کے بعد باپ نے بھی اسی رسی سے پھانسی لگالی جس رسی سے بیٹے نے خود کو پھانسی دی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ باپ نے جمعرات کی صبح اپنے 16 سالہ بیٹے کی نعش کو کھیت میں درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا ۔ اسی کھیت میں باپ نے بھی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی لڑکا اومکار تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور سنکرانتی منانے گھر آیاتھا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے نے اپنے والد سے کہا تھا کہ وہ اسے اپنی پڑھائی کے لئے اسمارٹ فون خریدیں لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے وہ اسے خریدنے سے قاصر تھا ۔ ناندیڑ پولیس سپرنٹنڈنٹ دلیپ منڈے نے بتایا کہ لڑکے کی ماں کے بیان پر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔