حیدرآباد ۔ 14۔ مئی (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ اسکام کی جانچ کرنے والی سی سی ایس ٹیم نے اہم ملزم شراون راؤ سے پوچھ تاچھ جاری رکھی ہے۔ سی سی ایس نے ایک خانگی ادارہ سے دھوکہ دہی کے معاملہ میں شراون راؤ کو گرفتار کیا۔ اس مقدمہ میں شراون راؤ کی اہلیہ کو A4 ملزم کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ شراون راؤ کی اہلیہ سواتی سے بھی سی سی ایس پوچھ تاچھ کرے گی۔ سی سی ایس نے 6.5 کروڑ کی دھوکہ دہی کی نشاندہی کی ہے۔بنگلور میں کاروبار کے ذریعہ منافع دینے کا وعدہ کرتے ہوئے شراون راؤ نے ایک خانگی کمپنی سے 6.5 کروڑ حاصل کئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی ایس نے شراون راؤ کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔ شراون راؤ سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری کے بعد تحقیقات کا سامنا کرنے پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔ پولیس نے فون ٹیاپنگ معاملہ کی جانچ کے دوران دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ 1