فون ٹیپنگ جمہوریت کیلئے خطرہ ‘ نارا لوکیش کا بیان

   

حیدرآباد 13 اپریل ( سیاست نیوز ) تلگودیشم کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے کہا کہ ایپل کمپنی کی جانب سے فون ٹیپ کئے جانے سے خبردار کیا جانا جمہوریت کیلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ ان کا فون ٹیپ کرنے کی دوسری مرتبہ کوشش ہے ۔ انہیں ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ ان کے فون کو ٹیپ کرنے کی کچھ ایجنسیوں کی جانب سے دوسری مرتبہ کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ریاست کی ایجنسیاں فون ٹیپ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم ایسا کرنا جمہوریت کیلئے خطرہ ضرور ہے ۔لوکیش نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے فون ٹیپ کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں اور اس کو اب معمول بنالیا گیا ہے ۔