فون پر زیادہ بات کرنے پرشوہر کی جانب سے سرزنش۔ بیوی گھر چھوڑ کرچلی گئی

   

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) فون پر زیادہ بات کرنے پرشوہر کی جانب سے کی گئی سرزنش پر بیوی گھر چھوڑ کرچلی گئی۔یہ واقعہ 10نومبرکو پیش آیا تاہم شوہر کی جانب سے پولیس سے شکایت کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔پولیس کے مطابق 40سالہ انورادھا اپنے شوہر کا لحاظ کئے بغیر فون پر مسلسل بات کیاکرتی تھی۔اس کے اس رویہ پر برہم ہوکر شوہر منوہر نے اس کی سرزنش کی۔اس معاملہ پر دونوں میں جھگڑا بھی ہوا جس کے بعد بیوی گھر چھوڑ کرچلی گئی۔اس کا پتہ چلانے میں ناکامی کے بعد پولیس سے شکایت کی گئی۔حیدرآباد کی چلکل گوڑہ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔