نئی دہلی : ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا جلد ہی ایسے اقدامات شروع کرنے والی ہے جس سے یقینی ہوجائے گا کہ فون کرنے والے کا نام موبائیل فون اسکرین پر نمودار ہوگا۔ یہ نام ’’نویوور کسٹمر‘‘ (KYC) ریکارڈ کے مطابق ہوگا جو ٹیلیکام آپریٹرس کے پاس دستیاب ہوں گے۔ موجودہ طور پر بعض یوزرس کو ٹروکالر جیسے ایپس استعمال کرنے پر بھی فون کرنے والے کی شناخت معلوم نہیں ہوگی اور فون کال کے ساتھ ہی unknown caller دکھائی دیتا ہے۔