٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج اور ملک کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہونے کا آن لائن فوڈ ڈیلیوری اور ای ۔ کامرس بزنس پر بھی اثر پڑا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق زوماٹو اور سویگی جیسے آن لائن پلیٹ فارمس پر دیئے جانے والے فوڈ ڈیلیوری کے آرڈرس میں 25 تا 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دیگر سامان سربراہ کرنے والی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز نے بھی بتایا کہ سڑک بند اور ٹریفک جام کے باعث ڈیلیوریز متاثر ہورہی ہیں۔