فٹبال مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کا افطار

   

استنبول ۔ترکی میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلم فٹبالرز نے میدان میں افطار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوچکی ہے۔ترکی میں ایک فٹبال میچ جاری تھا کہ روزہ افطارکا وقت ہوگیا جس پر کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کرلیا اور میدان میں ہی روزہ افطارکیا۔ویڈیو میں مسلم فٹبالرز کو کھجور اور پانی سے افطار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔