ممبئی : بی جے پی قائدین نے آج گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے بارے میں رپورٹ صدر جمہوریہ کو ارسال کریں ۔ مہارشٹرا میں تیزی سے سیاسی تبدیلیوں کے درمیان اپوزیشن بی جے پی قائدین نے سابق چیف منسٹر دیویندر فرڈنویس کی قیادت میں راج بھون پہنچ کر گورنر کوشیاری سے ملاقات کی ۔ بی جے پی وفد نے ریاستی یونٹ کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور دیگر قائدین موجود تھے جنہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ مہاراشٹرا کے بارے میں رپورٹ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو بھیجی جائے ۔