حیدرآباد: دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے سابق مرکزی وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی کے نام پر دار الحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام اب ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ1999ء سے لے کر 2013ء تک سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈی ڈی سی اے کے صدر رجت شرما نے بتایا کہ اس تعلق سے آئندہ 12ستمبر کو دہلی میں ایک تقریب میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی تقریب میں ایک اور اسٹیڈیم کا نام بدل کر ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے نام پر رکھا جائے گا۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو ارون جیٹلی کے صدارت کے دور میں انجام پائی۔ اسی لئے متفقہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اسٹیڈیم ان کے نام پر رکھا جائے گا۔
اسی دوران خبرآئی کہ سابق ہندوستانی کرکٹر او ر مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے لیفٹننٹ گورنر انیل بیجل سے تحریری درخواست کی کہ یمنا اسپورٹس کامپلکس کا نام ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے۔ انہوں نے گورنر کو یہ خط اسی خط 24/اگست کو ہی لکھا تھا جس دن ارون جیٹلی چل بسے تھے۔
News Alert: Kotla to be renamed as Arun Jaitley Stadium.
The renaming of Delhi's famous cricket venue as Arun Jaitley Stadium will take place on September 12 at a function where a Stand of the ground will be named after India captain Virat Kohli.— DDCA (@delhi_cricket) August 27, 2019