نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے لیفٹننٹ کرنل پی کے چودھری کو عبوری راحت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ چودھری نے آرمی کے ایک حالیہ حکم نامہ کے جواز کو چیلنج کیا تھا جس میں پرسونل سے کہا گیا ہیکہ فیس بک کے بشمول 89 ایپس حذف کردیئے جائیں۔ عدالت کو اسے قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ اگر آپ کو فیس بک اتنا ہی پسند ہیں تو مستعفی ہوجاؤ۔
