فیس ریمبرسمنٹ بقایاجات جاری کئے جائیں

   

چیف منسٹر کی ہدایت :امتحانی نتائج سے قبل فنڈس کی اجرائی کا منصوبہ
حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں پیشہ وارانہ کورسس کی فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے فیس ریمبرسمنٹ بقایا جاتا مرحلہ جاری کرنے کی ہدایت دی اور امتحانی نتائج تک مکمل رقم جاری کردی جائیگی۔ خانگی تعلیمی ادارے بقایا جات کی اجرائی کیلئے طویل عرصہ سے نمائندگی کررہے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں کالجس انتظامیہ نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی لیکن حکومت کی مداخلت کے بعد ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کالجس انتظامیہ کو فنڈس کی اجرائی کا تیقن دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس ریمبرسمنٹ کے تحت تقریباً 3000 کروڑ کے بقایا جات ہیں۔ کالجس سے طلبہ کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ فینانس اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ فیس ریمبرسمنٹ کے بقایا جات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے انجینئرنگ اور دیگر پیشہ وارانہ کورسس کے بقایا جاتا کی مرحلہ وار اجرائی کی ہدایت دی۔ 1