ممبئی ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف گیت کار گلزار نے کہا کہ اردو شاعر فیض احمد فیض کو مذہب سے متعلق معاملات میں گھسیٹنا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیض کے کام کو غلط پس منظر میں دکھانا درست نہیں ہوگا ۔ واضح رہے کہ آئی آئی ٹی کانپور نے فیض کی ایک نظم ہم دیکھیں گے کے پڑھے جانے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اورا س پس منظر میں گلزار نے یہ بات کہی ۔