حیدرآباد ۔ /28 فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے نقلی اسپیر پارٹس فروخت کرنے پر دو افراد کو فیل خانہ بیگم بازار سے گرفتار کرلیا ۔ 36 سالہ فیصل ابوبکر اور اس کا ساتھی عدنان عرف کاشف انصاری بیگم بازار کے علاقہ اولڈ فیل خانہ کے پاس اسپیر پارٹس کی دوکان چلارہے تھے ۔ مذکورہ افراد آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے ٹی وی ایس ، بش اور دیگر کمپنیوں کے گاڑیوں کے نقلی اسپیر پارٹس حاصل کرتے ہوئے انہیں شہر میں فروخت کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3 لاکھ مالیتی نقلی اشیاء ضبط کرلئے ۔