ورکشاپ میں خون میں لت پت نعش، پولیس بیگم بازار مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/28 جولائی، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں مزید ایک قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب بیگم بازار کے علاقہ فیل خانہ میں پیش آیا جس میں 72 سالہ محمد عبدالحکیم ساکن یاقوت پورہ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکیم لیتھ مشین کا کام کرتے تھے اور ہفتہ کی شب اپنے مکان واپس نہ لوٹنے پر ان کے بیٹے نے فیل خانہ میں واقع ورکشاپ پہنچ کر اس سلسلہ میں دریافت کرنے کی کوشش کی جہاں پر وہ اپنے والد کو خون میں لت پت پایا۔ اس بات کی اطلاع بیگم بازار پولیس کو دی گئی اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ معمر شخص کے سر پر وزنی شئے سے مسلسل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں یہ قتل ہوا۔ پولیس بیگم بازار نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور خاطیوں کی تلاش جاری ہے۔ب