حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : فینسی رجسٹریشن نمبرس کے لیے آن لائن بڈنگ شہر کے حدود میں پانچ ریجنل آر ٹی اے دفاتر میں تجرباتی اساس پر پیر سے منعقد کی جائے گی اور اس سہولت کو ایک ماہ بعد دوسرے آر ٹی اے دفاتر میں وسعت دی جائے گی ۔ چونکہ فینسی نمبرس کے لیے ٹنڈرس داخل کرنے میں بے قاعدگیاں ہونے کی اطلاعات ہیں اس لیے اتھارٹیز نے آن لائن بڈنگ کو شروع کیا ہے ۔ خیریت آباد ، مہدی پٹنم ، سکندرآباد ، ملک پیٹ اور بنڈلہ گوڑہ میں آر ٹی اے دفاتر پر آن لائن بڈنگ کی جارہی ہے ۔ گاڑی مالکین کو آر ٹی اے ویب سائٹ سے ان کی پسند کا نمبر اٹھانا ہوگا اور درکار فیس نیٹ بینکنگ فسیلٹی کے ذریعہ ڈیبٹ یا کریڈ کارڈس کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادا کرنا ہوگا ۔ اور گاڑی کا عارضی رجسٹریشن نمبر ، اونر کا آدھار اور پیان تفصیلات بھی اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ وہیکل اونرس کی کوئی بھی تعداد ایک سنگل نمبر کے لیے ان کے بڈس دے سکتی ہے ۔ درخواستیں صبح 10 تا ایک بجے دن قبول کی جائیں گی ۔ بڈس 2 بجے دن تا 4 بجے شام مطلوب ہیں ۔ سب سے زیادہ بولی کے بڈر کو نمبر الاٹ کیا جائے گا ۔ ناکام بڈرس کی جانب سے ادا کی گئی رقم 48 گھنٹوں کے اندر ان کے بینک اکاونٹس میں واپس کریڈٹ کردی جائے گی ۔ اس مسابقتی بڈنگ میں حصہ لینے والوں کو اس میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا ۔ آن لائن بڈرس ، اگر انہیں اس سلسلہ میں کچھ شکوک و شبہات ہوں تو 040-23370081/83/84 پر کال کرتے ہوئے ان کے شبہات دور کرسکتے ہیں ۔۔