فیڈرل بینک گنرس سولجرا تھان حیدرآباد کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : فیڈرل بینک گنرس سولجرا تھان حیدرآباد کے دوسرے ایڈیشن میں جو 27 ستمبر کو آرٹیلری سنٹر ، گولکنڈہ پر منعقد ہوا ، 6610 رنرس نے حصہ لیا ۔ فٹستان ۔ ایک فٹ بھارت کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں مسلح فورسیس کے افراد ، وٹیرنس ، فیملیز ، فٹنیس میں دلچسپی رکھنے والوں اور شہریوں نے حصہ لیا ۔ اس ایونٹ میں ممتاز شخصیتوں بشمول میجر جنرل سرینواس ویشست سیوا منڈل ، بریگیڈر راہول مچارل ، سینامیڈل ، شلپا بھگت معاون فاونڈر فٹستان ، میجر سریندر پونیا ، وی ایس ایم ، کو فاونڈر فٹستان اور منیش شاہ ، فیڈرل یبنک نے شرکت کی ۔ اس ایونٹ میں مشہور اداکار اڈیوی سیش نے بھی شرکت کی ۔۔ a/k/b