حیدرآباد 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قائد اپوزیشن راہول گاندھی کے 13 ڈسمبر کو دورہ حیدرآباد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ راہول گاندھی ۔ شام 4 بج کر 15 منٹ پر خصوصی طیارہ سے نئی دہلی سے حیدرآباد پہونچیں گے ۔ شام 5 بجے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے فلک نما پیلس ہوٹل آمد ہوگی ۔ شام 7.15 بجے فلک نمی پیلس ہوٹل سے روانہ ہونگے اور شام 7.55 بجے اپل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہونچیں گے ۔ فٹبالر میسی کے میچ کا مشاہدہ کریں گے جو ریونت ریڈی اور میسی کی ٹیموں کے درمین ہوگا ۔ رات 9.15 بجے اسٹیڈیم سے ائرپورٹ روانہ ہونگے اور رات 10 بجے ائر انڈیا کی فلائیٹ سے نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔