قائدین میں اختلاف الرائے کرشنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے میں رکاوٹ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے ٹاپ قائدین میں اختلاف رائے کے باعث کرشنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے میں لمحہ آخر میں بڑی رکاوٹ بن گئی ۔ مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی یونٹ صدر جی کشن ریڈی اور رکن اسمبلی و الیکشن کمیٹی انچارج ایٹالہ راجندر کے درمیان اختلاف الرائے ہے ۔ کرشنا یادو کی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں کشن ریڈی کو آگاہ نہ کرنے کے بعد ان کے داخلہ کو روک دیا گیا چونکہ ان سے ربط نہیں کیا گیا اس لیے کشن ریڈی نے کرشنا یادو کی شمولیت کو ملتوی کردیا ۔ کشن ریڈی اور کرشنا یادو حمایت نگر حلقہ میں حریف تھے ۔۔