حیدرآباد ۔ 25۔ ڈسمبر (راست) مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام قائد ملت نواب بہادر یار جنگ کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد نماز ظہر ایم بی ٹی آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور بعد عصر مشیرآباد میں قائد ملت کی مزار پر چادر گل پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ایم بی ٹی کے ترجمان امجد اللہ خاں خالد ، مصطفیٰ محمود اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ایم بی ٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی اور مجلس کے بانی قائد ملت بہادر یار جنگ کی خدمات کی یاد تازہ کی۔
