قادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو دو ہفتے کی ضمانت

,

   

اسلام آباد: پاکستان کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادریونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی دو ہفتے کیلئے ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈویژن بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ، ڈیویژن بنچ میں میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان عدالت میں پیش ہوئے ، ان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا عمران خان کوکال اپ نوٹس 2 مارچ کودیا گیا، کال اپ نوٹس میں کوئی چیز واضح نہیں تھی۔خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب اس وقت جانبدار ہے ،نئے نیب قانون کے مطابق کیس تفتیش کی سطح پرتووارنٹ جاری کیے جاسکیں گے ، انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کامقصدعمران خان کی گرفتاری تھی۔