قاسم سلیمانی کی برسی پر کباب کی ڈش ،مشہور شیف گرفتار

   


تہران : ایرانی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا کہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کو ہلا دینے والے مظاہروں کو دبانے کے ایک حصے کے طور پر مشہور شیف نواب ابراہیمی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابراہیمی کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم ھرانا نے کہا کہ ابراہیمی کو تہران کی ایوین جیل لے جایا گیا۔فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ انسٹا گرام پر 2.7 ملین فالوورز والے شیف کو کیوں گرفتار کیا گیا تاہم ان کی ایسی ویڈیوز دیکھی گئیں جس میں وہ بتاتے ہیں کہ روایتی ایرانی کھانوں کی انتہائی لذیذ ترکیبیں کیسے تیار کی جاتی ہیں۔انٹرنیٹ پر متحرک رہنے والے افراد نے کہا ہے کہ نواب ابراہیمی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ کباب سے ملتی جلتی روایتی ایرانی ڈش ’’کٹلیٹ‘‘ تیار کرنے کا طریقہ کیا ہے۔