مملکتی مرکزی وزیر کشن ریڈی کا دورہ ورنگل ، مختلف ترقیاتی کاموں کاجائزہ ، کلکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال
ورنگل۔ کشن ریڈی مرکزی وزیر نے آج ورنگل کا مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صبح 9بجے تاریخی بھدراکالی مندر ورنگل میں خصوصی پوجا کی ۔بعد ازاں مرکزی حکومت کے فنڈس سے کاکتیہ میڈیکل کالج کے احاطہ میں150کروڑ روپیوں سے تعمیر کئے جارہے سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کے ایم سی پرنسپل ڈاکٹر سندھیہ رانی موجود تھیں ۔کشن ریڈی نے دواخانہ کے مختلف وارڈس کا معائنہ کیا اور متعلقہ جانکاری حاصل کی ۔بعد ازاں 11بجے ہردئے پتکم کے تحت تعمیر کئے گئے بھدراکالی بنڈ کا معائنہ کیا ۔بھدراکالی بنڈ سے متعلق بھی جانکاری حاصل کی ۔کشن ریڈی نے 12بجے ہنمکنڈہ پدماکشی گٹہ کے پاس ہردئے پتکم کے تحت کئے جارہے ترقیاتی کاموں اور ہرجین مندر اور تفریحی مقام کا معائنہ کیا ۔12-30بجے سرکٹ گیسٹ ہائوز میں قاضی پیٹ میں تعمیر کئے جارہے متوازی برج سے متعلق کلکٹر راجیو گاندھی ہمنتو ،کمشنر پمیلا ست پتی ،سائوتھ سنٹرل ریلوے اور انجینئرنگ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔اس موقع پر انہوںنے قاضی پیٹ میں ویاگن فیاکٹری کی کارکردگی سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔اس موقع پرکلکٹر نے بتایا کہ385کروڑ روپیوں سے قاضی پیٹ میں تعمیر کئے جارہے ریلوے کوچ ہولنگ صنعت کے لئے درکار 160ایکڑ اراضی کی حاصل کی جاکر 143کروڑ میں133کروڑ روپیوں کو ادا کیا گیا ہے ۔عنقریب ریلوے عہدیداروں کے ساتھ اراضی معاہدہ طے پائے گا ۔ اس موقع پر کشن ریڈی نے کہاکہ جلد اراضی حاصل کرنے سے ریلوے صنعت کے قیام سے راست طور پر 1ہزار افراد کو ان ڈائرکٹ اور 3ہزار افراد کو ملازمت حاصل ہوگی ۔اس موقع پر ریلوے عہدیدار ریلوے کوچ اوور ہولنگ صنعت کے قیام سے متعلق میاپ کے
ذریع واقف کروایا ۔عہدیداروں کے اجلاس میں میونسپل کمشنر پمیلا ست پتی نے کشن ریڈی کو بتایا کہ اسمارٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت 2350کروڑ مالیت سے 94کاموں کا منصوبہ بنایا گیا حکومت نے 196کروڑ منظور کرکے 138کروڑ رپیوں کو جاری کیا ہے ۔جس میں 61کروڑ سے 17کاموں کی تکمیل ہوئی ہے اور 81کروڑ سے جاری کام جنوری تک مکمل ہوجائیں گے ۔اور دیگر کام مختلف مراحل میں ہیں ۔اس موقع پر ریلوے عہدیدار روپیش ،مشرا ،پی کے سجا ،شویتا پوار ،بلدیہ ایس ای ودیا ساگر ،ااسمارٹ سٹی پی ایم آنند وولیٹی اور دیگر موجود تھے ۔دوپہر 1بجے سے 2بجے تک شہر میں انجام دیئے جارہے اسمارٹ سٹی ،امرت پراجیکٹ سے متعلق عہدیداروں کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ۔تقریبا 3بجے ہنٹر روڈ پر واقع ایک فنکشن ہال میںبی جے پی پارٹی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ۔گیسٹ ہائوز میں مرکزی وزیر کشن ریڈی سے ریڈ کراس سوسائٹی کے قائدین نے ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کی ۔ریڈ کراس سوسائٹی کی کاکردگی سے متعلق واقف کرواتے ہوئے قائدین نے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔