٭ سپریم کورٹ نے آج کہاکہ ریاست مقررہ قوانین پر عمل کئے بغیر شہریوں کی خانگی املاک کو زبردستی فروخت نہیں کرسکتے۔ یہ انسانی حقوق اور دستوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیوہ خاتون کی درخواست سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ بات کہی ہے۔ اس خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ہماچل پردیش حکومت نے مقررہ طریقہ کار پر عمل کے بغیر سڑک کی تعمیر کیلئے 1967-68 اس کی زمین حاصل کرلی۔