قانون بنانے سے تین طلاق کے معاملے کم ہوئے :روی شنکر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف انکی عزت وقارکے لیے تین طلاق پر روک لگاکر قانون بنایا گیا ہے اور اس قانون سے ملک بھر میں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی ہے ۔ پرساد نے جمعہ کے روز یہاں مسلم خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ملک بھر کی مسلم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 20 سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان میں یہ قانون بنانے میں 70 سال لگ گئے ۔خواتین کے خلاف ہراساں سے متعلق متعدد قانون نافذ کیے گئے تھے جس پر تمام فریق متحد ہوجاتے تھے لیکن تین طلاق کے معاملے میں تنازعہ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سبھی خواتین کے مفادات اور ان کے تحفظ کے لئے کئی طرح کے قانون نافذ کیے ہیں جس میں تین طلاق بھی شامل ہے ۔