ممبئی۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے امیدوار امباداس دانوے نے جمعرات کو مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں کانگریس کے امیدوار بابورائو کلکرنی کے مقابلے میں 418 ووٹ حاصل ہوئے۔ 657 عوامی نمائندوں میں سے 647 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا اور 99.48 فیصد رائے دہی شمار کی گئی تھی۔ دریں اثناء اورنگ آباد ضلع کے کانگریس کے یونٹ کے صدر انیل پاٹل نے شیوسینا پر الزام لگایا کہ اس نے اس الیکشن میں دولت اور اثر دونوں کا استعمال کیا ہے۔