’’قانون شہریت دستور ہند کی روشنی میں‘‘ پر لیکچر

   

حیدرآباد ۔ /19 فبروری (راست) ’’قانون شہریت دستور ہند کی روشنی میں‘‘ کے زیرعنوان ایک خصوصی لکچر ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ نامپلی بروز ہفتہ /22 فبروری 11 بجے دن مقرر ہے ۔ ہندوستان کے ماہر معاشیات ڈاکٹر عامر اللہ خان آئی اے ایس ڈپٹی ڈائرکٹر جی ایم فاؤنڈیشن انڈیا لکچر دیں گے ۔ بعد لکچر سامعین کے سوالات کا سیشن بھی رہے گا ۔ پروفیسر اشرف رفیع صدرنشین ادارہ صدارت کریں گی ۔ جناب احمد علی سکریٹری / ڈائرکٹر تعارفی کلمات بیان کریں گے ۔