قبائیلی لڑکی سے عشق کرنے والے مسلم نوجوان کو شدید زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا

   

احمد آباد ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ایک قبائیلی لڑکی سے ساتھ عشق کرنا مسلم نوجوان کو جان لیوا ثابت ہوا ۔ 17 سالہ مسلم نوجوان کو زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متوفی کی شناخت فیض کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ 10 تا 12 نوجوانوں نے ملکر فیض کو لاٹھیوں اور پائپ سے مارا پیٹا ۔ پولیس دیگر ملزمین کو بھی تلاش کررہی ہے ۔