قبرستان قلندرشاہؒ کی اراضی پر ناجائز قبضہ کو ناکام بنانے کی ستائش

   

محبوب نگر ۔ 15 مارچ (ذریعہ میل ) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و جمیع محبان اُردو نے ضلع کے دردمندانِ ملت و قائدین مسرز خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، ایم اے باری ، تقی حسن تقی ، مقصود بن احمد ذاکر ، سید سعادت اﷲ حسینی و محمد محبوب کو مبارکباد دی ہے کہ یہ ان قائدین کی کوششوں کے سبب قلندر شاہ محبوب نگر کی اراضی پر ناجائز قبضہ کو ناکام بنایا گیا ۔ آئے دن ہر مقامات پر اس طرح کے ناجائز قبضوں کا چلن جاری ہے اور اگر اس طرح سے ہمدرد قائدین بروقت اپنی کوشش کرتے رہیں تو ناجائز قبضوں کا وجود ختم ہوجائے گا ۔ ضلع محبوب نگر کے یہ قائدین جہاں پر ناجائز قبضے ہوں یا کسی مقام پر ظلم و تشدد ہو پہنچکر اُس کا حل نکالتے ہیں جو ایمانی حرارت کا کھلا ثبوت ہے اور دردمندی و انصاف پر مبنی بات ہے ۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ قبرستانوں کی اراضی کی حفاطت کرے اور جہاں بھی جس مقام پر ہمارے قائدین اور دردمندانِ ملت کوشش کررہے ہیں اس کوشش کو کامیاب بنائے۔