ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے ذہنی طور پر مریض لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قتل انسانی جسم کو تباہ کردیتا ہے لیکن عصمت دری انسان کی روح کو تباہ کردیتی ہے ۔ ایک 28سالہ نوجوان نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر 15سالہ ذہنی طور پر مریض لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی جس میں عدالت نے ملزم کو 2012 میں مجرم قرار دیا تھا ۔کیس میں جاری سماعت کے دوران ایک ملزم کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے ملزم کو خصوصی عدالت نے 10سال کی سزا سنائی ہے ۔ معلومات کے مطابق متاثرہ نے عدالت کے سامنے ملزم کے خلاف بیان دیا ۔نیز جج ایچ سی شنڈے نے کہا کہ متاثرہ کا بیان قبول کیا جاسکتا ہے ۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے یہ بات کسی کو بتائی تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے ۔نیز عدالت نے دفاع کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہے ۔ عدالت نے کہا کہ متاثرہ ملزم کی شناخت حملہ آور کے طور پر کی ہے ۔