قتل مقدمہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا،وشوا پرساد کی تحقیقات پر کارروائی

   

حیدرآباد ۔25ستمبر ( سیاست نیوز) محبوب نگر کی ایک عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ کوڑنگل پولیس اسٹیشن حدود میں سال 2014ء میں واردات پیش آئی تھی جس میں ملزم 38سالہ سریکانت ریڈی کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج عدالت میں اس مقدمہ کے تعلق سے مکمل چارج شیٹ کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ اس کیس کی تحقیقات مسٹر اے ویشوا پرساد نے کی تھی جو اُس وقت کوڑنگل کے انسپکٹر تھے ۔ مسٹر یشواپرساد فی الحال رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں ڈی ایس پی اسپیشل برانچ کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔