قتل و سرقہ کی واردات میں ملوث جوڑا گرفتار

   

شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی کی پریس کانفرنس
شمس آباد :۔ شمس آباد ڈی سی پی مسٹر این پرکاش ریڈی نے شمس آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چٹان پلی فاروق نگر میں ایک خاتون کے قتل اور سرقہ کی واردات میں ملوث ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 نومبر 2020 کو منگلی سورنا 45 سالہ ساکن چٹان پلی فاروق نگر کا قتل اور سرقہ کی واردات پیش آئی تھی ۔ شاد نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قتل میں ملوث وینکٹیشور راؤ 33 سالہ اور ناگا لکشمی 30 سالہ ساکن گنٹور جو ایک ہی محلہ کے ساکن تھے ۔ اپنی اولاد کو چھوڑ کر دونوں مکانوں سے فرار ہوگئے ۔ اور وہاں سے وہ پہلے چتور گئے اور وہاں سے وہ شاد نگر آئے جہاں دونوں نے سورنا کو شادی شدہ جوڑا بتاکر کرایہ پر مکان حاصل کیا اور اس کو دن کے وقت تنہا پاکر منصوبہ بناتے ہوئے 22 نومبر 2020 کو اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا اور اس کے جسم پر موجود تمام زیورات لے کر فرار ہوگئے وہاں سے وہ گنٹور اور وہاں سے سوریہ پیٹ پہنچے سوریہ پیٹ میں میتھوٹ فینانس میں سرقہ کئے گئے زیورات کو رکھ کر ایک لاکھ 600 روپئے حاصل کئے وہاں سے وہ بنگلور روانہ ہو کر وہاں ایک ماہ تک رہنے کے بعد وہاں سے گھٹکیسر گئے جہاں وینکٹیشور راؤ کے والد کا حادثہ ہوا تھا ۔ گھٹکیسر میں رہتے ہوئے دوبارہ ایک مکان لکشمی نامی خاتون سے حاصل کیا وہاں پر بھی دونوں نے مل کر لکشمی کے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلایا اور اس کے جسم پر موجود زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔ آج صبح دونوں شاد نگر میں کرایہ کا مکان حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اور ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیتی زیورات کو ضبط کرلیا گیا ۔ اس مقدمہ میں کام کرنے والے شاد نگر اے سی پی سی ایچ کشلاکر ، انسپکٹر سریدھر کمار ، سب انسپکٹرس وینکٹیشورلو اور سریش یادو اور ٹیم کو شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے ایوارڈ پیش کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مکان کرایہ پر دینے سے قبل آدھار کارڈ ، پیان کارڈ ، ووٹر کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور فون نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی مکان کرایہ پر دیں ۔۔