قتل کے ملزم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ 13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ایڈیشنل ضلع سیشن جج رویندر کمار کی عدالت نے آٹھ سال قبل ہوئے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے پر جمعرات کو ایک ملزم کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے بموجب تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے موضع بہلول پور کا باشندہ پردیپ 8/ اگست 2011 کو موہن گنج بازار گیا تھا جہاں رنکو عرف سرویش سے کچھ کہا سنی ہوئی تھی ۔ وہیں رنکونے شام کو گھر واپس آتے وقت پردیپ کا گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ بچانے آئے اس کے چچہ زاد بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔پولیس اہل خانہ کی شکایت پر رنکو کے خلاف قتل کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد خاطی ثابت ہونے کے سبب رنکو کو عمر قید و ایک لاکھ 16 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔