قدرتی غذاؤں سے رکھیں خود کو جوان

   

خواتین یوں تو اپنی جلد کی چمک اور اسے تروتازہ رکھنے کیلئے ہزار جتن کرتی ہیں کبھی مختلف کریمیں اور اب تو انجکشن اور سرجری بھی کروانے لگی ہیں۔تاکہ خود کو جوان رکھا جا سکے۔مگر یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ قدرتی غذائیں جیسے سبزیاں کتنی مفید ہیں اور اس کے علاوہ کیا کھانا ہے اسے کیسے پکانا ہے یہ سب بہت معنی رکھتا ہے۔ ایک امریکی ہربل ا سپیشلسٹ کا کہنا ہے کہ کھانا ہے طاقتور چیز ہے اگر آپ اپنے چہرے کو ہمیشہ تروتازہ اور روشن رکھنا چاہتی ہیں اور آنکھوں میں چمک قائم رکھنا چاہتی ہیں تو ہر کام میں پھرتی اور چستی چاہتی ہیں تو قدرتی غذا کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ خواتین گھر کے کھانوں میں بھی اب تیز مرچ مسالہ جات زیادہ چینی وغیرہ استعمال کرنے لگی ہیں جس سے کھانے کی غذائیت پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے۔ خواتین مندرجہ ذیل طریقے سے اپنی غذا کو غذائیت سے بھرپور رکھ سکتی ہیں۔ ہمیشہ وہ کھانے کھائیں جس میں نمک‘چینی کم ملا ہو کیونکہ اس سے کیلوریز بڑھنے کا خطرہ رہتا ہے جو موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔ جلد کو روشن رکھنے کیلئے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں۔تحقیق کے مطابق جو لوگ پھل سبزیاں زیتون کا تیل مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں تو بڑھاپے میں ان کے دماغ کے سکڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ سبزیوں کو بطور ماسک یا سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جلد کی خوبصورتی کیلئے ٹماٹر بہت مفید ہے۔ٹماٹر کو نہ صرف ڈشز میں استعمال کرنا چاہیے بلکہ بطور سلاد روزانہ ٹماٹر کھانا چاہیے۔ روزمرہ تھوڑا بہت سونف اور زیرے کا استعمال معدے کو صاف رکھتا ہے ساتھ آنکھوں‘بالوں‘جلد اور ناخنوں کیلئے بھی یہ مفید ہے۔ خشک میوہ جات جیسے پستہ‘اخروٹ‘کاجو وغیرہ کا تربت بھی چہرے کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گاجر‘انار کا جوس چہرے کی چمک کو بڑھا دیتا ہے۔