قدرتی وسائل اور نوجوان طاقت کی بدولت بنیں گے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت:یوگی

   

لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دوہرایا کہ قدرتی وسائل اور نوجوان قوت سے بھرپور اترپردیش ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔اسمبلی سیشن میں تبادلہ خیال کے دوران بدھ کو اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کی غیر موجودگی میں یوگی نے کہا کہ بہتر مالی منجمنٹ،قدرتی وسائل کے بہتر استعمال اور سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول تیار کر کے اترپردیش ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرے گا۔ ہمارے پاس اسکیل بھی ہے ۔ اسکل بھی ہے اور گذشتہ چھ سالوں میں اسپیڈ بھی بڑھی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے بھی مانا ہے کہ سرمایہ کاری تجاویز زمین پر اترے ہیں اور اگلے چھ مہینے میں ہونے والی گراونڈ بریکنگ سریمنی کے بعد اترپردیش ملک کی دوسری سب سے بڑی معیشت بننے میں کامیاب ہوگا۔اکھلیش یادو کی عدم موجودگی پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا’ہر مسئلے کے دو حل ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ہے کہ بھاگ (فرار)اوردوسرا بھاگ(شرکت) کرو۔یعنی ایوان کی کاروائی میں شرکت کر کے مثبت بحث میں حصہ لو اور دوسرا ایوان کی کاروائی سے دور رہا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر کی خالی سیٹ یہی ظاہر کررہی ہے ۔ شیوپال یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شیوپال جی کا بھی احترام کرتے ہیں۔ چاہئے ان کو وہاں(ایس پی) میں احترام نہ ملے ۔