قدیم مکان سے مسخ شدہ نعش دستیاب

   

ایک سال قبل نامعلوم شخص کی موت کا شبہ ، تحقیقات کا آغاز: ڈی سی پی

شاد نگر ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر حلقہ کے کیشم پیٹ منڈل کے موضع پاپی ریڈی گوڑہ کے ایک این اگرو فام کے پاس واقع ایک قدیم مکان میں ایک 40 سالہ شخص کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ اطلاع پاکر کیشم پیٹ پولیس نے مشتبہ حالت میں دستیاب مقام کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں شمش آباد پولیس ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے کیشم پیٹ منڈل کے موضع پاپی ریڈی گو ڑہ کا دورہ کرتے ہوئے مشتبہ حالت میں دستیاب نعش کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ڈی سی پی پرکاش ریڈی میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ حالت میں دستیاب شخص کی نعش کے متعلق تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی ۔ مشتبہ حالت میں دستیاب نعش کا جسم پورا گل گیا، صرف ہڈیاں موجود ہیں۔ نامعلوم مشتبہ نعش کی موت ایک سال سے زائد عرصہ قبل واقع ہوئی ہوگی ۔ نعش کے پاس سے پولیس کو زہریلی کیڑے مار دوا پائی گئی ۔ مذکورہ دستیاب نعش کا ڈی این اے ٹسٹ اور مارنسک کے ذریعہ تحقیقات کروایا جائے گا ۔ مقامی عوام کے مطابق مذکورہ مشتبہ حالت میں دستیاب شخص کی نعش کیشم پیٹ منڈل کے موضع پاپی ریڈی گوڑہ کا رہنے والے چاکالی پانڈری ہوسکتا ہے ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ قریب تین سال قبل موضع پاپی ریڈی گوڑہ کا ساکن چاکالی پانڈری گم ہوگیا تھا ۔ مدکورہ نعش اسی شخص کی ہونے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی سی پی شمش آباد پرکاش ریڈی کی قیادت میں رورل سرکل انسپکٹر اور کیشم پیٹ پولیس کیس درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا۔