قرآن پاک کی بے حرمتی پربحرین میں سویڈش ناظم الامور کی طلبی

   

مناما:قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پربحرین میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا گیا۔بحرین نے مناما میں سویڈن کی ناظم الامورکو طلب کیا ہے اورایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جس میں پولیس کی حفاظت میں سٹاک ہوم میں انتہاپسندوں کو قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پراحتجاج کیا گیا اوران واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔بحرین کی وزارت خارجہ نے ان شرمناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچانے اوربین الاقوامی اصولوں اورقراردادوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
سعودی عرب میں فوجی طیارہ
گر گیا،دو پائلٹ ہلاک
ریاض : سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔سعودی امور دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔