قرآن پاک کے مختصر و موثر پیغامات

   

٭ والدین کی خدمت کیا کرو۔ (سورۃ الاسراء، ۲۳)
٭ والدین سے اُف تک نہ کرو۔ (سورۃ الاسراء، ۲۳)
٭ والدین کی اجازت کے بغیر اُن کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔( سورۃ النور، ۵۸)
٭ لین دین کا حساب لکھ لیا کرو۔( سورۃ البقرۃ، ۲۸۲)
٭ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔ (سورۃ الاسراء، ۳۶)
٭ اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو۔( سورۃ البقرۃ، ۲۸۰)
٭ سود نہ کھاؤ۔ (سورۃ البقرة ، ۲۷۸) ٭ رشوت نہ لو۔(سورۃ المائدۃ، ۴۲)
٭ وعدہ نہ توڑو۔(سورۃ الرعد، ۲۰) ٭ دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔(سورۃ الحجرات، ۱۲)
٭ سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو۔ (سورۃ البقرۃ، ۴۲)
٭ لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔(سورۃ ص، ۲۶)
٭ انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔ (سورۃ النساء، ۱۳۵)
٭ مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو۔ ( سورۃ النساء، ۸)
٭ خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔( سورۃ النساء، ۷)
٭ یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔ (سورۃ النساء، ۲)
٭ یتیموں کی حفاظت کرو۔(سورۃ النساء، آیت نمبر ۱۲۷ )
٭ دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔(سورۃ النساء، آیت نمبر ۶)