کورٹلہ میں مختلف امور پر جائزہ اجلاس ، ضلع کلکٹر جی روی کا خطاب
کورٹلہ ۔ جی روی ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے بروز چہارشنبہ منڈل پرجا پریشد آفس کورٹلہ میں ایم ایل بی سی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ضلع جگتیال کے بینکوں سے حکومت کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کو کہا ۔ ایس سی کارپوریشن یونٹ وزیر اعظم روزگار اسکیم ، مہیلا سنگم ، چھوٹے تاجروں کے قرصہ جات ، معذور افراد کی فلاح و بہبودی بینکوں کے کام کاج کے متعلق نکات پر بروز چہارشنبہ کورٹلہ کے ایم پی ڈی آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کلکٹر جی روی نے شرکت کی ۔ کورٹلہ ، میڈپلی کتھلاپور ، رائیکل منڈلوں سے وابستہ مختلف بینکوں کے کام کاج اور دیگر نکات پر جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر نے عہدیداروں سے مشورہ کیا۔ ضلع جانور کی افزائش کی ہمت افزائی کرتے ہوئے 1416 یونٹ منظور کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے یہ بات بتائی ۔ خودروزگار اسکیم کے ذریعہ بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ایس سی کارپوریشن کے ذریعہ جانوروں کی تقسیم اسکیم شروع کی گئی ۔ دھرم پوری حدود میں 22 استفادہ کنندگان میں جانور تقسیم کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے یہ بات کہی ۔ ضلع میں 122 سرکاری و خانگی گرامنا بینکوں کی شاخیں کام کر رہی ہیں۔ ان کے ذریعہ 58.359 کسانوں کو 87.05 کروڑ قرضہ جات 3232 استفادہ کنندگان میں 84.31 کروڑ ٹرم قرصہ جات منظور کئے گئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ مہیلا سنگموں کی معاشی حالات کو سدھارنے کیلئے نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے عہدیداروں کو ہدایات دی ۔ استفادہ کنندگان کا انتخاب مکمل کرتے ہوئے بینکوں کو اس کی اطلاع دی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے سبسیڈی کی ادائیگی کے بعد فوری تعاون کرنے کی ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے بینکوں سے خواہش کی 2019-20 کے تعلق سے زیر التواء یونٹ ہفتہ اندرا گراؤنڈنگ کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی کلکٹر جگتیال نے ہدایات دی ۔ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے شروع کئے گئے اسکیمات سے مستفید ہوتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے کی شرکت کلکٹر نے ہدایت دی ۔ وزیر اعظم خود روزگار اسکیم کے تحت 86 پراجکٹ کو قرضہ جات فراہم کرنے کے ٹارگٹ کو جلد از جلد تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں آر ڈی او کورٹلہ پی ڈی ڈی آر ڈی او ای ، ایس سی کارپوریشن کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، چار منڈلوں کے بینک منیجروں ، ایم پی ڈی او اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔