قصیم میں ام خمار مسجد کے قدیم امام شیخ محمد العثمان کا انتقال

   

جدہ ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے علاقہ عنیزہ میں ام خمار مسجد کے قدیم امام شیخ محمد العثمان القاضی کا انتقال ہوگیا ۔ وہ 70 سال سے بلاناغہ مسجد میں امامت کررہے تھے ۔ علالت کے سوا ہر حالت میں وہ امامت کا اہتمام کرتے تھے ۔ آج اتوار کو عنیزہ کی الہسام جامع مسجد میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ وہ دینی علوم کی اشاعت میں مصروف رہتے ، خداترس انسان تھے ، زبان کے صاف ستھرے تھے ۔ انہوں نے جامعہ الازہر میں بھی تعلیم حاصل کی تھی ۔ اپنے والد کی وفات کے بعد 1366ھ میں عنیزہ کی ام خمار مسجد کی امامت کی ذمہ داری نبھائی تھی ۔ وہ 1346ھ میں عنیزہ میں پیدا ہوئے تھے ۔