قضاۃ سیکشن میں اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف محمد سلیم کا انتباہ

   

سیکشن کا اچانک دورہ ، درمیانی افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے آج قضاۃ سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے میریج اور دیگر سرٹیفکٹس کی اجر ائی کا جائزہ لیا۔ وقف بورڈ کے ملازمین اور بروکرس کی ملی بھگت کے نتیجہ میں بے قاعدگیوں اور زائد رقومات وصول کرنے کی شکایت پر محمد سلیم نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جو بھی ملازم ملوث پایا جائے گا اسے جیل بھیج دیا جائے گا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ سرٹیفکٹس کی مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی کوشش نہ کر یں اور شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت پر سرٹیفکٹس جاری کردیا جائے ۔ انہوں نے قضاۃ سیکشن میں بروکرس اور بیرونی افراد کی مداخلت کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ محمد سلیم نے درخواست گزاروں سے بات چیت کی اور ان سے سرٹیفکٹس کی اجرائی میں کسی بھی دشواری کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قضاۃ سیکشن میں وقف بورڈ کے کسی اور سیکشن کے ملازمین اور عہدیداروں کو مداخلت سے باز رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کمیشن کے بغیر سرٹیفکٹس جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام آن لائین یا پھر راست طور پر سرٹیفکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ بے قاعدگیوں کی اطلاع ملنے پر انچارج عہدیدار کا تبادلہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف اگزیکیٹیو آفیسر نے جو ہدایات جاری کی ہیں ، ان پر سختی سے عمل کیا جائے۔ قضاۃ سیکشن کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے عہدیداروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ر