حیدرآباد۔29 ۔ستمبر (سیاست نیوز) گلاب طوفان کے اثر کے نتیجہ میں دونوں شہروں میں ہوئی شدید بارش کے دوران ایک شخص نالہ میں بہہ گیا اور اس کا ہنوز پتہ نہ چل سکا ۔ یہ واقعہ قطب اللہ پور علاقہ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موہن ریڈی ساکن گنیش ٹاؤرس اپنے دوستوں کے ہمراہ 25 ستمبر کو شراب نوشی کے بعد سگریٹ خریدنے کے لئے ایک نالہ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ وہ اچانک گر کر غرقاب ہوگیا۔ اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہے ۔ چار دن ہونے کے باوجود بھی موہن ریڈی کا پتہ نہ چلنے پر اس کے افراد خاندان نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی سرزنش کی اور نعش کا فوری پتہ لگانے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈی آر ایف کی مدد سے اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ب