قطر سے ایل این جی سے لدے بحری جہاز کی پاکستان آمد

   

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (ایجنسیز) پاکستان کیلئے ایل این جی لانے والا ایک جہاز جمعرات کے روز پاکستان کی پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری عہدے دار نے بتائی ہے۔ ایل این جی لانے والا جہاز آبنائے ہرمز کے راستے پہنچا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان 28 فروری سے جاری جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز تیل اور گیس کی منتقلی مسلسل ڈسٹرب ہے۔ تاہم پاکستان کے علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت سفارتی کردارکی وجہ سے اس کیلئے تیل اور گیس کی ترسیل ممکن ہوجاتی ہے۔پورسٹ قاسم کے ترجمان کے مطابق بہماس کے جھنڈے والا جہاز جمعرات کے روز پہنچ گیا ہے۔ اس جہاز پر 81936 میٹرک ٹن لیکیوئڈ گیس لائی گئی ہے۔ جہاز قطری بندر گاہ راس لافان سے سات ستمبرکو روانہ ہوا تھا۔ جبکہ جمعرات کی صبح کراچی پہنچا ہے۔ یاد رہے پاکستان میں 24 فیصد بجلی کی پیداوار پانی سے حاصل کی جاتی ہے31 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے ، 22 فیصد نیوکلیئر توانائی سے جبکہ 17 فیصد بجلی گیس سے تیار کی جاتی ہے۔