دوحہ: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔قطری میڈیا کے مطابق قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے پاکستان کے لیے امدادی رقم مختص کی ہے۔قطری میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔دوسری طرف معروف پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن نے فرانس میں مخیر حضرات سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اپیل اسوسی ایشن ممبران حق نواز کھوکھر، چوہدری مظہر منیر بابر، شاہد غلام رسول، حاجی محمد الیاس، میاں اور سید شاہ کی جانب سے کی گئی۔ ہماری پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن اپیل کرتی ہیکہ ہمارے ملک کے شہریوں کی مدد کے لیے عطیات جمع کریں۔پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مختلف ممالک کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔