قلت آب مسئلہ کی فوری یکسوئی کی ہدایت

   

آر ڈی او دفتر یلاریڈی میں عہدیداروں کے اجلاس سے رکن اسمبلی این سریندر کاخطاب

یلاریڈی 10 ؍فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر آر ڈی او آفس میں رکن اسمبلی نلامڈگو سریندر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ آنے والے موسم گرما کے پیش نظر ہر موضع اور ہر علاقہ کو پینے کے پانی کی قلت سے پاک بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے منڈل گندھاری کے جیمنی تانڈا میں پانی کے لئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہر سال اس علاقہ کی عوام کو اسی طرح دشواریوں سے گذارنا کچھ ٹھیک نہیں ۔آئندہ سے ایسی شکایت نہ رکھنے کی عہدیداروں کو تاکید کی ۔ کسانوں کی اراضیات سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنے ریونیو عہدیداروں کو احکامات دیئے ۔ مواضعاتی علاقوں کی شاہراہوں پر جگہ جگہ کھڈوں کی مرمت کر کے ہموار کرنے محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ رکن اسمبلی کیمپ آفس کاتعمیری کام جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ۔ اس طرح یلاریڈی مستقر کے تمام عوامی مسائل حل کرنے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات دیئے ۔ اس اجلاس میں یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندرریڈی ‘ تحصیلدار مسٹر ماہی پال ریڈی ‘ شریمتی لتا ‘ ایم پی ڈی او مسٹر چناریڈی ‘ مسٹر ملکاارجن ریڈی ‘ مسٹرسایاگوڑ ‘ محکمہ پنچایت راج ‘ محکمہ آبرسانی اور مشن بھاگیرتا ڈی او مسٹر رمیش ‘ مسٹر ہنما گوڑ ‘ محکمہ آبپاشی ‘ اے ای مسٹر موہن مرلی ‘آر اینڈ بی اے ای مسٹر سریکانت ‘ محکمہ پنچایت راج اے ای مسٹر ستیش ریڈی ‘ منڈل محکمہ زراعت عہدیدار مسٹر سنتوش کمار ‘ مسٹر یادگیری ‘ ایم ای او مسٹر وینکٹیشم ‘ مسٹر راما سوامی ‘ اندراکرانتی پدم ‘اے پی ایم مسٹر جگدیش ‘ شریمتی پرسنا آر ٹی ‘ آئی سی ڈی ایس ‘ سی ڈی پی ایس محترمہ عزیز النساء ‘ بی سی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی ہاسٹل واڑڈی موجود تھے ۔ اس طرح رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے حلقہ کے تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مسائل کو حل کرنے کے احکام دیئے ۔