قلعہ گولکنڈہ میں ذہنی معذور لڑکی کی آبرو ریزی

   

حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) قلعہ گولکنڈہ میں ایک ذہنی معذور لرکی کی مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم گولکنڈہ پولیس اس معاملہ سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاطی کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اور کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ عصمت ریزی جیسے سنگین الزامات پر بھی پولیس کا رویہ اور واقعہ سے انسپکٹر کی لا علمی تشویش کا سبب ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز یہ واردات پیش آئی۔ لڑکی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔ لڑکی اور الزامات کا سامنا کررہا لڑکا دونوں پڑوسی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے خود ظلم کی داستان مقامی افراد کو سنائی تھی۔ تاہم اس معاملہ میں شہر کی چوکس پولیس پر مقامی مخبروں نے بازی مارلی اور معاملہ فہمی کروادی گئی۔ جب اس معاملہ میں پولیس پر الزامات کے تعلق سے گولکنڈہ پولیس رابطہ قائم کیا گیا تو پولیس نے کوئی جواب نہیں دیا۔